کراچی کے علاقے سائٹ میں دو روز قبل نالے میں ڈوبنے والی بچی نور فاطمہ کی لاش آج صبح مل گئی، بچی کے والد کے کہنے پر گزشتہ روز ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔
ولیکا اسپتال کے عقب سے گزرنے والے نالے میں ساڑھے تین سال کی نور فاطمہ ہفتے کو ڈوبی تھی جس کی لاش کو علاقہ مکینوں نے آج صبح نکال لیا ۔
نور فاطمہ اپنے بھائی کے ساتھ نالے سے گزرنے والے پل پر کھیل رہی تھی جہاں اس کا پاؤں پھسلا اور وہ نالے میں جاگری ۔