ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف آج کل آئٹم نمبر میں بے انتہاشہرت حاصل کر ر ہی ہیں اور اس کا سفر دراصل معرو ف گانے ” افغان جلیبی “ سے شروع ہوا جس کے بعد انہوں نے بریک نہیں لگائی اور ایک سے ایک بہترین آئٹم نمبر انڈسٹری کو دیئے جو کہ اتنے زیادہ وائرل ہوئے جس کی مثال ماضی میں شائد کم ہی ملتی ہے ۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ” ٹھگز آف ہندوستان“ میں انہو ں نے آئٹم سانگ ” ثریا جان لے گی کیا “ کیا اس نے شہرت حاصل کی لیکن وہ اس بلندیوں پر نہیں پہنچ سکا کہ کوئی ریکار قائم کر سکے یا فلم کو ہٹ کروانے میں بڑی سپورٹ فراہم کر سکے ۔عامر خان نے ان کے ڈانس کی بے انتہا تعریف کی تھی تاہم اگر آپ نے ’افغان جلیبی ‘ اور ’ ثریا جان لے گی کیا ‘ سن رکھا ہے اور آپ کو بے حد پسند ہے تو پھر اب وہ وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنی پلے لسٹ میں پہلے نمبرپر گانا تبدیل کر دیں ۔کیونکہ کترینہ کیف کا اب تک کا سب سے بہترین اور نیا آئٹم سانگ آ گیاہے جس نے انٹرنیٹ پر آ گ لگادی ہے اور تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے ۔آئٹم سانگ ” حسن پرچم “ ہے میں کیے گئے رقص اور نہایت خوبصورت کترینہ نے نوجوانوں کے دلوں پر وار کر دیا ہے اور ممکنہ طور پر اس نے سنی لیون کی ’ شہرت ‘ کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔