ممبئی (سچ نیوز) کترینہ کیف نے اپنی محبت اور نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے پہلی بار اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔سلمان خان کے علاوہ ماضی میں کترینہ کیف کا نام رنبیر کپور سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم بعد ازاں رنبیر کی زندگی میں دپیکا پڈوکون آنے کے بعد یہ چہ مگوئیاں ختم ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے تعلقات کی خبروں پر کبھی بھی کترینہ کیف نے کھل کر بات نہیں کی، تاہم اب پہلی بار انہوں نے نہ صرف تعلقات بلکہ محبت کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے۔ کترینہ کیف نے اداکارہ نیہا دھوپیہ کے چیٹ ‘نوفلٹر نہیا’ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محبت اور شادی کے حوالے سے کیا سوچ رکھتی ہیں۔اپنے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کترینہ کیف نے شرارتی انداز میں کہا کہ ہاں انہیں محبت ہے اور ان کے کسی سے تعلقات بھی ہیں، تاہم وہ کوئی مرد یا خاتون نہیں بلکہ کپڑے ہیں۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ اپنے لباس اور ڈریسنگ کے حوالے سے زیادہ فکر مند رہتی ہیں، اس وجہ سے وہ ہمیشہ کپڑوں سے متعلق سوچتی رہتی ہیں۔