کام، کام اور صرف کام، اپنی شادی کے لیے وقت نہ ملنے پر بھارتی پولیس افسر نے کہاں رسم ادا کر ڈالی؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

کام، کام اور صرف کام، اپنی شادی کے لیے وقت نہ ملنے پر بھارتی پولیس افسر نے کہاں رسم ادا کر ڈالی؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

نئی دہلی( سچ نیوز ) بھارت میں آئی اے ایس آفیسر نوجوان اور اس کی آئی پی ایس آفیسر منگیتر نے کام کی زیادتی کے باعث وقت نہ ملنے پر دفتر میں ہی شادی کر لی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تشار سنگلا نامی یہ آئی اے ایس آفیسر اولبیریا میں ایس ڈی او کے عہدے پر فائز ہے جبکہ اس کی دلہن نوجوت سیمی پٹنا میں ڈی ایس پی تعینات ہے۔ تشار اور سیمی دونوں کے پاس انتخابات کی ہنگامے کے باعث وقت ہی نہیں تھا کہ وہ شادی کر سکیں، جس پر گزشتہ روز انہوں نے تشار کے دفتر میں ہی شادی کی تقریب رکھ لی۔رپورٹ کے مطابق اس مختصر سی تقریب میں تشار اور سیمی کے والدین اور بہن بھائی شریک ہوئے۔ دولہا نے وہی سوٹ پہن رکھا تھا جو وہ دفتر پہن کر آیا تھا تاہم سیمی نے سرخ ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی۔ دونوں نے دفتر میں اپنی شادی کے کاغذات پر دستخط کیے اور رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ دولہا دلہن کے والدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی کئی بار شادی طے کی لیکن ہر بار تشار یا سیمی کی مصروفیت آڑے آ جاتی اور شادی ملتوی کرنی پڑتی۔ اب ایک بار پھر ان کی شادی طے تھی مگر دونوں پھر مصروف تھے مگر اس بار ہم نے کہا کہ شادی ملتوی نہیں ہو گی، خواہ دفتر میں ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔“ دولہا دلہن کا کہنا تھا کہ ”ہم اپنے دوستوں اور عزیزواقارب کے لیے دھوم دھام سے ولیمہ کریں گے مگر ولیمہ مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات کے بعد2021ءمیں ہی ہو پائے گا۔“

Exit mobile version