کاربم دھماکے میں ترکی کے تین فوجی جاں بحق

کاربم دھماکے میں ترکی کے تین فوجی جاں بحق

انقرہ( سچ نیوز )شمالی شام میں ترکی کے زیر کنٹرول علاقے میں کار بم دھماکے سے تین ترک فوجی جاں بحق ہوگئے۔ترک وزارت دفاع کے مطابق حملہ رات گئے اس وقت کیا گیا جب ترک فوجی معمول کا گشت کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق شام کے شمال میں واقع ترکی کے زیر انتظام علاقے میں رات گئے کار بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین ترک فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ترک وزارت دفاع کے مطابق ’تین برادران روڈ چیک کے دوران ہونے والے ایک کا ربم دھماکے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں‘۔انہوں نے حملے سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔ابتدائی طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ ترکی نے وائی پی جے کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے اپنے ملک سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔گزشتہ ہفتے ہوئے ایک حملے میں بھی چار ترک فوجی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ترک فوج کی شام میں کارروائیوں کے بعد سے اب تک اس کے بیس فوجی مختلف واقعات میں مارے جاچکے ہیں۔

Exit mobile version