دورے کے موقع پر فلک شیر خان کے ساتھ نو تعمیر شدہ جیل پر بات چیت ہوئی
چارسدہ( سچ نیوز اکرام الدین) ڈی سی چارسدہ عادل شاہ نے ممبروں اور دیگر نگرانی کمیٹی کے ہمراہ سب جیل چارسدہ کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی چارسدہ عادل شاہ کے ممبروں کی نگرانی اور کمیٹی کے ہمراہ سب جیل چارسدہ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر نو تعمیر شدہ سب جیل چارسدہ کے سپرڈننٹ فلک شیر خان کے ساتھ بات چیت ہوئی ڈی سی چارسدہ عادل شاہ نے کہا کہ سب جیل چارسدہ کی تعمیر صوبائی حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات مسعود الرحمن کا اہم فیصلہ ہے دورے کے موقع پر سب جیل چارسدہ سپرڈننٹ فلک شیر خان نے ڈی سی چارسدہ عادل شاہ اور دیگر کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور آئی جی جیل خانہ مسعود الرحمن کی کاوشوں کو خوب سرایا۔اس موقع پر چارسدہ عوام کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ملاکنڈ اور نوشہرہ جیل کے تعمیر میں بھی سپرڈننٹ فلک شیر خان نے اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل فخر اور قابل ستائش ہے۔