لاہور (سچ نیوز)معروف ڈرامے ’ بلبلے ‘ میں ’خوبصورت‘ کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ عائشہ عمر شوبز میں اپنی ترقی کا سفر جاری و ساری رکھی ہوئی ہیں تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر جاری کر دی کہ صارفین نے ڈیم فنڈ کے بعد ان کیلئے بھی فنڈ اکھٹا کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اکثر اوقات سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات اور کام سے متعلق بھی اپنے مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں تاہم عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر یہ تصویر جاری کی جس میں انہوں نے گھٹنوں سے پھٹی ہوئی پینٹ پہنی ہوئی ہے جو کہ دراصل سٹائل ہے لیکن لوگوں نے اس کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ۔