واشنگٹن ( سچ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ مواخذے کی کوشش سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ امریکی عوام کےلئے مواخذے سے زیادہ اہم دوسری چیزیں ہیں۔انہوں نے اپنے خلاف تحریک چلانے والی ڈیموکریٹس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کام وہ خود نہ کر سکے اب وہ ریپبلکنز سے کہہ رہے ہیں کہ وہ کر دیں حالانکہ ڈیموکریٹس ایوان میں انہیں بے قصور ثابت کرنے کے سوا کچھ نہ کر سکے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس نے ایوان میں امریکی تاریخ کا غیر شفاف ترین کام کیا اور اب سینیٹ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ شفاف کام کرے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف مواخذے کے الزامات کی دو قراردادوں کی منظوری دےدی گئی تھی جس کے بعد اب یہ معاملہ آئندہ ہفتے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔سینیٹ میں ڈونلذ ٹرمپ کےخلاف مواخذے کی کارروائی کےلئے ایوان نمائندگی کی ڈیموکریٹ سپیکر نینسی پلوسی پیش کریں گی۔