ڈیرہ بگٹی: (سچ نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوہلو گرسنی میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوہلو گرسنی کے ایک مکان میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیویز اہلکاروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔