ڈیرہ اسماعیل خان:کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
سچ نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی یونین کونسل مڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس موبائل کو سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ریاض جب کہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطاء اللہ شامل ہیں۔ علاقے کو ہر قسم کی امد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ اپریشن بھی جاری ہے۔