ٹنڈو آدم: (سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکہ پڑتا نظر آرہا ہے مگر ہم اپنے حق کے لیے لڑیں گے، اب کوئی نیا بنگلا دیش بننے نہیں دیں گے، گھبرانے کی ضرورت نہیں، ان کی ٹانگیں ابھی سے ہی ڈگمگا رہی ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری نے ٹنڈو آدم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن کے دفاتر اسلام آباد لے جانا کمیشن کھانے کا بہانہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بیوقوف ہے ان کی ٹانگیں ویسے ہی لڑاکھڑا جاتی ہے، ہم نے اقتدار میں آ کر تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کیا تھا، محترمہ شہید کے قول پرچلتے رہیں گے، پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا، قائداعظم نے جنگ نہیں ڈائیلاگ کر کے پاکستان لیا تھا، خون خرابہ ہندوؤں کی ایک چال تھی۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گڑھی خدابخش کی دھرتی کی قسم کھائی ہے، ہم تولڑتے رہیں گے، 1988کے بعد سندھ بہت ترقی کرچکا ہے،اپنے وزیراعلی سندھ کی تعریف کرتا ہوں، آصف زرداری نے مراد علی شاہ کو ینگ مین اور دل کا کنجوس قراردے دیا، ان کا کہنا تھا بینکر ہیں جب بھی پیسے مانگیں تو کہتا ہے پیسے نہیں ہے۔