ڈھاکہ (سچ نیوز)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈھاکہ نے پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کرنے والے 6 ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان کے سفارتی حکام کی جانب سے چوروں کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ۔ بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے ونڈو اے سی اور کمپیوٹرز برآمد کرلیے ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں چور اہم کمپیوٹرز چوری کرکے لے گئے تھے۔