مٹیاری
ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد کامران بھٹی
ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر چانڈیو کی سربراہی میں محکمہ صحت مٹیاری کی جانب سے
ضلع بھر میں تین روزہ پولیو مہیم اپنے اختتام کو پہنچی ۔
جس میں ایک لاکھ تریسٹ ہزار چھ سو ساٹھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاۓ گٸے ۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر یار محمد کھوسو ای ڈی ایچ او ڈاکٹر امتیاز علی کاکا اور فوکل پرسن ڈاکٹر نظیر احمد ملاح نے ضلع کے مختلف ٹرانزٹ پواٸنٹوں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاۓ ۔
ڈاکٹر نظیر ملاح نے مذید تفصیل بتاتے ہوۓ کہا کہ پولیو مہیم کے دوران مقررہ ہدف سے زاٸد بچوں کو پولیو کے قطرے پلاۓ گٸے ہیں جبکہ پولیو سے انکاری پانچ سخت بیمار بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلاۓ گٸے ۔
انہوں نے مذید کہا کہ پولیو کے خلاف مہیم دوران ایک سو بارہ ایریا انچارج اٹھاٸیس تعلقہ اور یوسی میڈیکل آفیسر پانچ سو اٹھاٸیس ٹیموں نے مختلف ٹرانزٹ پواٸینٹوں پر اپنی ذمیداری ادا کی ۔
اس موقع پر پولیو کے خلاف مہیم میں ڈیوٹی دینے والوں کا کہنا ہے کہ اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔
تاکہ اس موذی مرض کو ختم کیا جاۓ ۔