ساہیوال (سچ نیوز)ڈپٹی کمشنر ساہیوال ذیشان جاوید نے سبزی اور فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قمیت سے زائد قیمت وصول کرنے والے کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور بلاتفریق کاروائی فوری طور پر عمل میں لائی جائے گئی. ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کہا کہ اگر مجھے مارکیٹ کمیٹی یا فروٹ مافیاء کے متعلق کسی قسم کی بھی کوئی شکایت ملی تو قانون کے تحت سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی اور اس کا گودام بھی سیل کر دیا جائے گا. اور اس موقع پر موجود عوام کی فروٹ مافیاء کے متعلق موقع پر شکایات بھی سنی اور ان کے حل کے لیے فوری طور پر احکامات بھی جاری کیے ۔ڈپٹی کمیشنر ساہیوال نے پابند کیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز ہر صورت میں روزانہ اس عمل کا جائزہ لے کر رپورٹ ان کو پیش کریں گے ۔