دوحہ(سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ دو سال بعد ایک بار پھر مشرق وسطیٰ پہنچ گئیں جہاں تقریب میں بنائی گئی ان کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایوانکا ٹرمپ، جوصدر ٹرمپ کی سینئر مشیر بھی ہیں، امریکی سیکرٹری خزانہ کے ہمراہ قطر انٹرنیشنل فورم میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچیں۔ انہوں نے معروف ڈیزائنر الیگزینڈر مک کوئین کا تیارکردہ 2600ڈالر (تقریباً4لاکھ روپے)مالیت کا گلابی بلیزر اور سیاہ ٹراﺅزر زیب تن کر رکھا تھا۔یہ گلابی اور سیاہ رنگوں کا امتزاج ایوانکا ٹرمپ پر ایسا جچ رہا تھا کہ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر آن کی آن میں وائرل ہو گئیں۔ ایوانکا ٹرمپ نے قطر میں حکومتی اور کاروباری شخصیات کے ملاقاتیں کیں جن میں معاشی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر انٹرنیشنل فورم کی تقریب میں شرکت کے بعد ایک صحافی نے ایوانکا ٹرمپ سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے صحافی کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا اور اپنی ایما پر ٹرمپ انتظامیہ میں کام کرنے والے ایک اور شخص کو کہہ دیا کہ وہ صحافی کے سوالات کے جوابات دے۔واضح رہے کہ ایوانکا ٹرمپ اس سے قبل 2017ءمیں اپنے والد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر آئی تھیں اور اس دورے کے دوران بھی ان کا سوشل میڈیا پر بہت چرچا ہوا تھا۔ یہ ڈونلڈٹرمپ کا امریکہ کا صدر بننے کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ تھا۔