واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے امریکا میں پاکستان کے نئے سفیراسد مجید نے ملاقات کی اور امریکی صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ سے امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر اسد مجید نے واشنگٹن ہاﺅس میں ملاقات کی اور امریکی صدرکو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔سفیر نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدرٹرمپ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،پاکستانی سفیر کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بہتر کرنے کیلئے کام کرونگا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر اسد مجید 8 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالنے کےلئے واشنگٹن پہنچے تھے، وہ پیرسے امریکا میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ڈاکٹر اسد مجید سبکدوش سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، جنہوں نے گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔