لاہور(سچ نیوز )سانحہ ساہیوال میں مارے جانے والے ذیشان کے بھائی احتشام نے کہا ہے کہ جب میں ڈولفن فورس میں بھرتی ہوا تو اس وقت میرے خاندان کی تصدیق ہوئی تھی ،تب ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی ،اب اچانک بھائی کو دہشت گرد بنا دیا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے احتشام نے کہا کہ میری ڈولفن میں بھرتی کے وقت سپیشل برانچ کے اہلکار میرے گھر بھی آئے تھے اور انہوں نے سارے خاندان کی تصدیق کی تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں ہے ،یہ کونسی جے آئی ٹی ہے ،جو قتل میں شامل ہیں وہ تحقیقات میں بھی شامل ہیں ،ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا ؟۔جے آئی ٹی نے تحقیقات سے پہلے ہی ذیشان کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے لہذا جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی اعتماد کے قابل نہیں ہے ۔