کراچی(سچ نیوز) نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان مقبول ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کررہی ہیں لیکن بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ وہ ڈرامے کی پہلی چوائس نہیں تھیں۔
اے آروائے نیوز کے مطابق ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں عائزہ خان ڈائریکٹر کی پہلی پسند نہیں تھی پہلے اس رول کے لیے معروف پاکستانی اداکارہ کو منتخب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے مصروفیت کے سبب ڈرامہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ سونیا حسین نے بتایا کہ انہیں میرے پاس تم ہو ڈرامے میں پہلے عائزہ کے کردار کے لیے انہیں منتخب کیا گیا تھا لیکن انہیں اس کردار کے حوالے سے کچھ تحفظات تھے اور دوسرے پروجیکٹ میں مصروف تھی اس لیے انکار کردیا۔سونیا حسین نے کہا کہ ڈرامے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے کبھی اس بات پر افسوس نہیں ہوا کہ ڈرامہ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، عائزہ نے اس کردار کو بخوبی نبھایا ہے۔
اداکارہ نے شوبز میں پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کہ اپنے کیریئر کی ابتدا میں جب وہ اپنا نام بنانے کی کوشش کررہی تھیں تو اس وقت اداکار بہروز سبزواری کا رویہ ان کے ساتھ بالکل اچھا نہیں تھا اور سیٹ پر انہوں نے بری طرح جھڑک دیا تھا جس پر وہ رونے لگی یہاں تک کہ انہوں نے اداکاری ترک کرنے کا ارادہ بھی کردیا تھا۔سونیا حسین کے مطابق جب وہ نئی نئی انڈسٹری میں آئی تھیں تو ایک مشہور برانڈ کے لیے انہیں بطور ماڈل کاسٹ کیا گیا، بعدازاں دیر رات اس ایجنسی کے مالک نے انہیں میسج کیا کہ شوٹ کے حوالے سے ڈسکس کرنی ہے آجاؤ ڈرائیو پر چلتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا کہ ڈرائیو پر کیسے میٹنگ ہوگی جس کے جواب میں کہا گیا کہ آپ ایسے نہ بنیں آپ کا تعلق انڈسٹری سے ہے جس پر سونیا نے کہا کہ اس شخص کو کوئی جواب نہ دیا، دوسرے دن کمرشل کی شوٹ تھی لیکن انہیں معلوم ہوا کہ راتوں رات انہیں پراجیکٹ سے نکال دیا گیا ہے۔