کراچی (سچ نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی نے مستقبل میں ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی ملاقات ہوئی ۔ دونوں کی ملاقات پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کی دعوت ولیمہ میں ہوئی۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر صغیر احمد پہلے ایم کیو ایم کا حصہ تھے لیکن مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی پاکستان واپسی کے بعد وہ پہلے شخص تھے جو پی ایس پی کا حصہ بنے تھے۔ملاقات کے دوران فاروق ستارنے انیس قائم خانی کومستقبل میں مل کر چلنے کی پیشکش کی جو انیس قائم خانی نے قبول کرلی۔ انیس قائم خانی نے فاروق ستارسے گفتگو کرتے ہوئے علی رضا عابدی کے قتل پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔خیال رہے کہ انیس قائم خانی ایم کیو ایم کا اہم ترین حصہ رہ چکے ہیں لیکن بانی متحدہ سے اختلافات کے باعث انہوں نے مصطفیٰ کمال کے ساتھ مل کر علیحدہ پارٹی پی ایس پی بنالی تھی۔ انیس قائم خانی کو مہاجروں کی قوم پرستانہ سیاست میں جوڑ توڑ کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کا مستقبل میں ساتھ چلنے کا فیصلہ
ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کا مستقبل میں ساتھ چلنے کا فیصلہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023