اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران ماڈل ٹاﺅن کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان جمعرات کے روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس دوران دونوں رہنماﺅں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بننے والی جے آئی ٹی پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے طاہر القادری کو یقین دہانی کرائی کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کی شفاف طریقے سے تحقیقات ہوں گی اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔