ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے کا اضافہ، کتنے کا ہوگیا؟

ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے کا اضافہ، کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کے روز ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے اختتام تک پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 130 پیسے کی قدر گنوا چکا تھا جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 205 روپے 16 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 46 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 207 سے 209 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version