کراچی: (سچ نیوز ) مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر کہتے ہیں کہ ایک دن میں ڈالرکی قیمت 11 روپے کبھی نہیں بڑھی، انھوں نے دعویٰ کیا کہ چند لوگ اپنی مرضی سے کرنسی کی ویلیو متعین کر رہے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی تحقیقات ہونی چاہییں۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو معیشت کی سمجھ دیر سے آتی ہے، کپتان کو اب سمجھ آ گئی ہوگی کہ دھرنے سے ریاست کو کس نوعیت کے نقصانات ہوئے، تحریک انصاف حکومت نے ڈالر کی قیمت کیساتھ کھلواڑ کیا۔
نون لیگ کے رہنماء اور سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کے خلاف سول نا فرمانی کی تحریک نہیں چلائیں گے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا انحصار صرف دعووں اور بیانات پر ہے، ایک کروڑ نوکریاں ملیں گے نہ 50 لاکھ گھر بنیں گے۔