ڈالر کا ریٹ اچانک اتنا نیچے کیوں آ گیا ہے؟ اصل اور سب سے حیران کن وجہ سامنے آ گئی

ڈالر کا ریٹ اچانک اتنا نیچے کیوں آ گیا ہے؟ اصل اور سب سے حیران کن وجہ سامنے آ گئی

لاہور (سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں برتری کے بعد ڈالر کے ریٹ میں بھی انتہائی حیران کن حد تک کمی آئی ہے جس کے باعث پاکستانی نہال ہیں۔ عام انتخابات کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 6 روپے سستاہوا ہے اور اس کی قیمت 130 روپے سے کم ہو کر 124 روپے ہو گئی ہے مگر حکومت انتخابات کے بعد اچانک ڈالر کے ریٹ میں اتنی کمی کیوں ہوئی ہے؟ اس کی حیران وجہ بھی سامنے آ گئی ہے جو یقینا آپ کو بھی حیرت میں مبتلا کر دے گی۔پاکستان کا دوست ملک چین پاکستان میں اربوں ڈالر کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور اب عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی اس کی طرف سے پاکستان پر ڈالروں کی مزید بارش کی گئی ہے۔ چین نے پاکستان کو مزید 2ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں سے ایک ارب ڈالر موصول ہو گیا ہے۔

وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ”ان دو ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر پہلے ہی سٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹس میں آ چکے ہیں اور 2اگست کو بینک کی طرف سے جو ڈیٹا جاری کیا جائے گا اس میں یہ موجود ہوں گے۔چین کی طرف سے یہ رقم ملنے کے بعد ہمارے فارن کرنسی کے ذخائر 10ارب ڈالر سے زائد ہو جائیں گے۔“

چین کی طرف سے ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد مارکیٹ میں ڈالر وافر مقدار میں پایا جا رہا ہے جس کے باعث اس کی قیمت میں بھی خاصی کمی ہوئی ہے اور یقینا اس سے ملک میں مہنگائی بھی کم ہو گی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے متوقع وزیرخزانہ اسد عمر نئے قرضے حاصل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”پاکستان کا معاشی بحران اس قدر سنگین ہے کہ اس کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے پڑیں گے اور آئی ایم ایف سمیت کسی بھی آپشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔“

Exit mobile version