لاہور: (سچ نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر مسلسل پرواز کی طرف گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ میں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی قیمت میں بھی بڑھوتری جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کےآغاز پر ڈالر کی قیمتوں میں بڑھوتری دیکھی گئی ہے، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر 16 پیسے بڑھی جس کے بعد قیمت 156 روپے 99 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 157 روپے 20 پیسے رہی۔
اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی بڑی مندی دیکھی گئی۔ حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 653.30 پر گر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 35125.25 کی سطح سے گر کر 34 ہزار 471 پوائنٹس بند ہوا۔
دریں اثناء ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، کاروباری پہلے روز قیمتوں میں 600 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 79 ہزار 200 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔