بیجنگ: (سچ نیوز) چین کے مشرقی علاقوں میں سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہو کر رہ گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔
سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں پہنچنے سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
شنچانگ کے علاقے میں 12 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے جبکہ 3 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔