بیجنگ ( سچ نیوز )چین میں کرونا وائرس گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتا چلا جارہاہے اور اب تک 213 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 7 ہزار سے زائد اس سے متاثر ہیں جن کا علاج جاری ہے اور اس وائرس کی ویکسین تیار کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں بھی جاری ہیں جس کیلئے چین کے امیر ترین شخص ” جیک ما “ نے بڑی امداد کا بھی اعلان کر دیاہے ۔”انڈیا ٹائمز “کی رپورٹ کے مطابق معروف ویب سائٹ ” علی بابا “ کے بانی ” جیک ما“ نے کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے حکومت کو 14 ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیاہے جو کہ مجموعی طور پر پاکستانی دو ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے ۔یہ رقم جیک ماہ کے خیراتی ٹرسٹ سے دی جائے گی جس میں 5.8 ملین ڈالر چینی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو دی جائے گی جبکہ باقی رقم کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس کے علاج کیلئے خرچ کیے جائیں گے ۔
یہاں پر ایہ امر قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین موجود نہیں ہے جس سے اس مرض میں مبتلا مریض کا علاج کیاجا سکے ، یہ وائسر نمونیا جیسی علامات کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس سے سانس کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں ، جس کے باعث ڈاکٹر علامات کو کم کرنے کیلئے مسلسل زکام اور درد کی ادویات دیتے ہیں جب تک یہ جسم سے باہر نہ آ جائیں ۔رپورٹس کا کہناہے کہ معروف فارما سوٹیکل برینڈ جانسن اینڈ جانسن پر اعتماد ہے کہ اس بیماری کی ویکسین ڈھونڈ لیں گے ، سی این بی سی پر جاری ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ درجنوں سائنسدان اس وقت اس بیماری کا حل ڈھونڈنے میں مصروف عمل ہیں ۔