بیجنگ (سچ نیوز)چین نے انٹارکٹکا میں اپنا پہلا ہوائی زون بنانے کا منصوبہ بنا نے کا فیصلہ کر لیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ہوائی زون ایک سے2 سال میں تیار ہوگا، سائنسی اور سیاحتی گروپ دونوں اس میں سرمایہ کاری کریں گے۔چین کے محققین نے ایک ایسے مقام کو منتخب کیا ہے جو ہمیشہ برف سے ڈھکا رہتا ہے اور بہت ہی کم رفتار سے گھومتا رہتا ہے ،اس کے باوجود انٹارکٹکا میں ہوائی زون کی تعمیر کا کام آسان کام نہیں اور اس میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔رپورٹ کے مطابق چین انٹارکٹکا میں دیگر ممالک اور زیادہ تر روس کے ہوائی راستوں کا استعمال کر رہا تھا تاہم اس سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔واضح رہے کہ یہ انٹارکٹکا میں بننے والا 21 واں ہوائی زو ن ہوگا۔