بیجنگ (سچ نیوز) چین نے کثیر لاگت سے 240 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تعمیر کی ہے ۔ اس سڑک کو نہ صرف چین کی بلند ترین سڑک قرار دیا جاتا ہے بلکہ اسے بادلوں کے اوپر سڑک کہا جاتا ہے۔یاشی ایکسپریس وے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے شہروں یا آن اور شی چانگ کو آپس میں ملاتی ہے۔ 240 کلومیٹر طویل یہ سڑک ہر کلومیٹر کے بعد ساڑھے 7 میٹر (تقریباً ساڑھے 24 فٹ) بلند ہوتی چلی جاتی ہے۔اس کی تعمیر پر تین ارب ڈالر کا خرچہ آیا۔یاشی ایکسپریس وے کی تعمیر میں چینی انجینئرز کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس سڑک کا اکثر حصہ پہاڑوں کے اوپر یا سرنگوں کے اندر ہے۔ایکسپریس وے کی تعمیر کا آغاز 2007 میں ہوا تھا ، اس سڑک کی تعمیر میں 5 سال کا عرصہ لگا اور یہ پہلی بار اپریل 2012 میں ٹریفک کیلئے کھولی گئی تھی۔ اس سڑک کی سب سے دلچسپ بات اس کا زلزلے کے 12 فالٹ زونز میں سے گزرنا ہے۔
۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔