بیجنگ (سچ نیوز) چین کل یکم جون سے امریکی منصوعات پر اضافی محصولات عائد کررہاہے ،در آمد کے ٹیکس میں 25فیصد اضافہ کیا جائیگا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کی حکومت یکم جون سے امریکی مصنوعات پر ساٹھ بلین ڈالر کے اضافی محصولات کا نفاذ کر رہی ہے،امریکی مصنوعات پر چینی درآمدی ٹیکس میں پچیس فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ اقدام امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات کے نفاذ کے بعدرد عمل کے طور پر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ چینی مصنوعات پر اضافی محصولات کے دائرے کو وسیع کیا جائے گا، جس کے باعث 325 بلین ڈالر کی چینی مصنوعات کو اضافی درآمدی ٹیکسوں کا سامنا کر ناپڑے گا۔ غیر جانبدار حلقوں کی جانب سے چین امریکہ کے تجارتی جنگ میں مزید شدت پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔