واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی اخبار نے بتایا ہے کہ چین نے امریکا کے ساتھ ہونے والی آئندہ تجارتی بات چیت منسوخ کر دی ہے اور اب وہ اپنے نائب وزیراعظم کوواشنگٹن نہیں بھیجے گا۔امریکی اخبار کے مطابق نائب وزیراعظم کے دورے سے قبل ایک درمیانی سطح کے وفد کو بھی واشنگٹن کا سفر کرنا تھا تاہم اب یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔چین نے گزشتہ ہفتے امریکا سے 60 ارب ڈالر کی درآمدی مصنوعات پر ٹیکس لگا دیا تھا۔ یہ اقدام امریکی حکومت کی طرف سے 200 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر ٹیکس عاید کیے جانے کے جواب میں سامنے آیا۔ مذکورہ فیصلہ 24 ستمبر سے نافذ العمل ہو گا۔