بیجنگ(سچ نیوز ) چین میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں کینیڈین شہری کو سزائے موت سنادی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق کینیڈین شہری رابرٹ کو 2014 میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر 2016 میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ پراسیکیوٹر نے قید کی سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سزائے موت کی اپیل کی تھی جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔چین میں منشیات سمگلنگ کیس میں کینیڈین شہری کی سزائے موت پر کینیڈا نے اظہار تشویش کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ چین میں ہمارے شہری کو سزائے موت پر گہری تشویش ہے، چین میں موت کی سزا پر ہمارے عالمی دوستوں اور اتحادیوں کو بھی تحفظات ہونے چاہئیں۔