تائی پی(سچ نیوز)تائیوانی کسٹم حکام نے292افراد کو چین سے سور کا گوشت سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے 292 افراد پر کم از کم488امریکی ڈالر فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اس کا اعلان یہاں تائیوان کی زرعی کونسل نے کیا ہے۔زرعی کونسل کے نائب وزیر ہوانگ چن چنگ نے کہا ہے کہ فارموں میں افریقن سوائن فیور پھیل رہا ہے۔اس لیے گوشت پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔گوشت کے24نمونے لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے ہیں ،اگر ان میں سوائن فیور کے اثرات پائے گے تو ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کی جائے گی ۔