اسلام آباد(سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جون 2019تک چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ دوئم پر دستخط ہوجائیںگے،چین اپنی منڈیوں تک رسائی دے گا،ٹیرف پالیسیوں سے صنعتوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،خ م مال پرڈیوٹی نہیں ہو نی چاہیے، ہمیں صنعتوں کوتحفظ دینا ہے،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسٹمز کو ریشنالائز کرنا ہے۔چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کر تے ہوئے عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کے تحفظا ت دور کئے جائیں گے ، پاکستان میں ٹریڈنگ کا کلچر بڑھا جو مجھے اچھا نہیں لگتا، ہمیں روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں تو یہ انڈسٹریلائزیشن سے ہوگا ، دس سال سے ملک میں ڈی انڈسٹری لائزیشن ہوئی ہے ، جون 2019تک چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ دوئم پر دستخط ہوجائیں گے ، چین اپنی منڈیوں تک رسائی دے گا ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ،کوریا کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ضمنی بجٹ میں تبدیلیاں کی جائیں گی، ٹیرف پالیسی انڈسٹرلائزیشن پرمبنی ہو گی،ٹیرف پالیسیوں سے صنعتوں کی حوصلہ افزائی اورخام مال پرڈیوٹی نہیں ہو نی چاہیے، ہمیں صنعتوں کوتحفظ دینا ہے،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسٹمز کو ریشنالائز کرنا ہے ،حکومت کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز کو ایک جگہ فکس کرے گی ۔