چین اور ہندوستان میں صدیوں سے مختلف جسمانی تکالیف اور امراض کے علاج میں بابچی کا استعمال کیا جاتا رہا ہے
لاہور(سچ نیوز) یہ پودا ہندوستان، سری لنکا میں پتھریلی زمین، کھیت کی باڑوں اور کھنڈرات میں پایا جاتا ہے اور امریکا میں بھی پیدا ہوتا ہے ۔ پودا 3 فٹ یا اس سے زیادہ اونچا ہوسکتا ہے ۔ اس کے پتے سبز رنگ کے اور چوڑے ہوتے ہیں اور ہر پتے کی جڑ میں شہتوت سے ملتا جلتا ایک خوشہ ہوتا ہے ۔ اس کے بیج بادامی رنگ کے سیاہی مائل ہوتے ہیں،ان پر ایک چپکنے والی رطوبت ہوتی ہے اور یہ بیج ہی دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔بابچی کے بیجوں کا سفوف برص کی بیماری کے علاج میں مفید بتایا جاتا ہے ۔ اس کے بیج سانپ، بچھو کے کاٹنے اور جلدی بیماریوں کے علاج میں استعمال کئے جاتے ہیں۔حکیم اسے خون صاف کرنے ، معدہ کی درستی اور طاقت، پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے اور بلغم دور کرنے کیلئے مفید بتاتے ہیں۔