بیجنگ(سچ نیوز) چین کے مالیاتی حکام نے 158کمپنیوں کو فضائی آلودگی پر موثر طور پر قابو نا پانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،یہ کارروائی رواں سال کے پہلی سہ ماہی کے دوران جاری مہم کے نتیجے میں کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ان میں سے آدھی کمپنیوں کا تعلق شہری نکاسی آب ٹریٹمنٹ پلانٹ سے ہے جبکہ دیگر کمپنیوں میں کوئلے سے چلنے والی کیمیکل تیار کرنے والی کمپنیاں اور چھپائی اور رنگ سازی کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔وزارت ماحولیات کے مطابق فضائی آلودگی پیداکرنے والے 60فیصد اداروں کا تعلق زن جیانگ،شنزی،داخلی مینگولیا،زی جیانگ ، لیاؤننگ اور ہیبی شامل ہیں۔حکام نے ان کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی دی گئیں ہدایات پر پوری طرح عمل کریں۔