بیجنگ(سچ نیوز)چین میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں572سرکاری افسران کو گرفتار کر کے سزائیں سنا دی گئیں ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قومی سطح پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف جانچ پڑتال تک یہ پہلا مرحلہ تھا، اس سلسلے میں صوبائی سطح کے10علاقوں میں انسپیکشن ٹیمیں بھیجی گئیں تھیں۔جنہوں نے ایک ماہ تک کارروائی کی اور بدعنوانی کے 1791 مقدمات قائم کئے۔سرکاری طور پر جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق10علاقوں میں سے96جرائم پیشہ گروہوں کا پتہ چلایا گیا۔اور ان کے قبضے سے 5ارب یوآن (726ملین امریکی ڈالر)کے اثاثے بھی قبضے میں لیے گئے۔جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ آئندہ سال شروع کیا جائیگا اور اسے ملک بھر کے صوبائی سطح کے تمام ریجن تک پھیلا دیا جائے گا۔