بیجنگ( سچ نیوز )چینی حکومت نے ملک بھر میں یونیورسٹیوں میں غیر قانونی طور پر فنڈ جمع کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم کے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کسی بھی شخص یا تنظیم کی طرف سے یونیورسٹیوں یا ان کے کیمپس میں غیر قانونی طور پر فنڈ جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اور اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ضروری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ کوئی بھی طلبہ سے غیر قانونی فنڈ وصول نہ کر سکے۔ اس سلسلے میں مسلسل نگرانی کی جائیگی۔وی چیٹ اور ووئی بو پر بھی یہ اطلاعات شائع کی جائیں گی۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی فنڈ جمع کرنے بارے چینی حکومت نے سخت موقف اختیار کیا ہے ۔