بیجنگ( سچ نیوز )چین کی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 4,515مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے،حکام کے مطابق 30 صوبائی سطح کے علاقوں میں نمونیا کاباعث بننے والے نوول کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے،اس مرض کی وجہ سے مجموعی طور پر اب تک 106 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت صحت کمیشن نےاپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک4 ہزار 515 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے،اِن میں سے 976مریضوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ6,973افراد کےبارے میں اس وائرس سےمتاثر ہونےکاشبہ ظاہر کیاگیا ہے۔مجموعی طور پر60افرادکو تندرست ہونےکےبعدہسپتال سےفارغ کردیاگیا ہے۔ادھر چین کی وزارت تعلیم (ایم او ای) نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث سکولوں میں بہار سمسٹر 2020 ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکلر کے مطابق ایم او ای نے وزارت کے تحت کالج اور یونیورسٹیوں کے لیے نیا سمسٹر شروع کرنے کی تاریخ نہیں دی لیکن یہ اشارہ دیا ہے کہ اس فیصلہ کا انحصار ارد گرد کے حالات پر ہے۔ایم او ای نے تجویز کیا ہے کہ مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں کے تحت کالج اور یونیورسٹیاں بھی اسی کے مطابق سکول سمسٹر ملتوی کر دیں۔مقامی انتظامیہ کے زیر انتظام یونیورسٹیوں اور کالجوں، مڈل اور پرائمری سکولوں، کنڈرگارٹنزکے سمسٹر کے آغاز کی تاریخ کا فیصلہ مقامی تعلیمی حکام کو کرنا چاہئے۔
دوسر ی جانب چین کے معروف ماہر سانس چونگ نانشان نے شہنواکے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ناول کورونا وائرس ایک ہفتہ یا 10 دن میں اپنے عروج پر پہنچ سکتا ہے۔ چونگ نے کہا کہ اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے کہ وبا ء کب عروج پر پہنچے گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایک ہفتہ یا تقریبا 10 دن میں یہ عروج پر پہنچ جائے گا اور پھر اس میں بڑے پیمانے پر کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔