اسلام آباد( سچ نیوز )چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 30 دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 30 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے،اجلاس یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،حکومت اپوزیشن میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔اجلاس پیر کو دن دو بجے ہوگا ،ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر اور سندھ بلوچستان کے لیے اراکین کی تقرری کے سلسلے میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی سفارشات پر غور کیاجائیگا۔