اسلام آباد: (سچ نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میری نظر میں حکومت کو جانا چاہئے، اس کے بعد کون ہوگا، اس پر غور کرنا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ بجٹ روکنے کی کوشش کریں گے۔
آصف زر داری کا گرفتاری کے بعد بھی دبنگ انداز برقرار ہے، کہتے ہیں بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم اور حکومت کو کھلا چیلنج دے دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی پر بھی تنقید کے نشتر چلائے۔ کہا سپیکر کمزور ہیں، بے چارے کے پاس مکمل اختیارات نہیں۔
پروڈکشن آرڈرز پر رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آصف علی زرداری نے ملک سنبھالنے کی نوید بھی سنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مشیرخزانہ نے پیپلزپارٹی حکومت کو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے بطور صدر اسے مسترد کر دیا تھا۔