راولپنڈی (سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماءچوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں شکست کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ نے انتخابی حلقوں کے دورے کے دوران عوام سے ملاقات کی اور الیکشن میں ساتھ دینے والے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کی حمایت اور اعتماد ہی اصل اثاثہ ہے ، میری سیاست کا مقصد و محور عہدے نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے۔ترجمان کے مطابق چوہدری نثار کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق اخبارات میں گردش کرنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں، معتبر اخبارات لغو بیانات شائع کرنے سے قبل تصدیق کر لیا کریں کیونکہ چوہدری نثار نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی انہوں نے شہبازشریف کے ذریعے نوازشریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔