نئی دہلی(سچ نیوز) بس اڈوں پر تو جیب تراشی کی وارداتیں ہوتی ہی تھیں لیکن بھارت میں ایئرپورٹ پر ایک جیب تراش پکڑا گیا ہے جو ایسے طریقے سے مسافروں کی جیبیں کاٹتا تھا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 45سالہ ساجد حسین نامی ملزم ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر مادھوپور کا رہائشی ہے جو کسی سستا سا ایئر ٹکٹ خرید کر ٹرمینل میں داخل ہوجاتا اور وہاں سب سے مصروف قطار میں لگ کر دیگر مسافروں کی جیبوں کا صفایا کردیتا تھا۔رپورٹ کے مطابق اپنا کام کرنے کے بعد ملزم شرٹ تبدیل کرکے یا تو پرواز میں سوار ہو جاتا یا پھر باہر نکل کر ٹکٹ کینسل کروا دیتا تھا۔ اسے پولیس نے کلکتہ ایئرپورٹ پر گزشتہ دنوں گرفتار کر لیا جہاں اس نے ایک خاتون کا پرس چوری کیا تھا جس میں سونے کے زیورات اور 3500بھارتی روپے تھے۔ یہ خاتون کلکتہ سے کوچی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کئی مہینوں سے کلکتہ اور پٹنہ ایئرپورٹس پر وارداتیں کر رہا تھا۔
چوری کرنے کے لئے ہوائی جہاز کی ٹکٹ خریدنے والا چور، ناقابل یقین طریقہ سامنے آگیا
چوری کرنے کے لئے ہوائی جہاز کی ٹکٹ خریدنے والا چور، ناقابل یقین طریقہ سامنے آگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024