چوروں، ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بیان پر اپوزیشن کیوں پریشان ہے:فواد چودھری

اسلام آباد: ( روزنامہ سچ )  وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جائز مطالبات پر ان کے ساتھ چلیں گے، ان کی خواہش پر آج کا اجلاس طلب کیا گیا جس پرتقریباً 10 کروڑ روپے خرچ آئے گا، پی ٹی آئی کی حکومت ہرمسئلے پر پارلیمنٹ میں بحث کیلئے تیار ہے۔ چوروں، ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بیان پر اپوزیشن نہ جانے کیوں پریشان ہوجاتی ہے.

وزیراطلاعات قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ پہلی بار ریمانڈ پرکسی ممبر کے پروڈیکشن آرڈرجاری کیے گئے، نیب کا موجودہ سیٹ اپ خورشیدشاہ اور نوازشریف نے بنایا، نیب میں پی ٹی آئی نے ایک چپڑاسی بھی بھرتی نہیں کرایا، چور اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بیان پر اپوزیشن کیوں پریشان ہوجاتی ہے اپوزیشن کو تلخ حقیقت برداشت نہیں ہورہی۔ اختلافات اپنی جگہ ہمیں آگے بڑھنا چاہیئے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ن لیگ کی سیاست کا آغاز ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد ہوا، مسلم لیگ ن نے سیاسی حریفوں پرمقدمے بنوائے، یہ لوگ تین، تین عشروں سے حکومت کررہے ہیں، جب بھی ہم کہتے ہیں کہ چوروں کو پکڑیں گے تو بعض لوگ فضول میں پریشان ہو جاتے ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ اپوزیشن لیڈر پر مقدمات سے ترکی اور چائنہ سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔

قبل ازیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ خطاب کیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ اور وزیرقانون فروغ نسیم نے بھی ایوان میں تقریر کی۔

Exit mobile version