راولپنڈی: (سچ نیوز) سابق وفاقی و زیر داخلہ چودھر ی نثار علی خان وطن واپس پہنچ گئے ۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معمول کی پرواز کے ذریعے چودھری نثار علی خان برطانیہ سے وطن و اپس پہنچے ۔
عام انتخابات میں شکست کے بعد چودھری نثار سیاسی منظر نامے سے اوجھل نظر آرہے ہیں۔
ن لیگ کی قیادت سے اختلافات کے بعد چودھری نثار نے نے انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا۔
عام انتخابات 2018 میں چودھری نثار قومی اسمبلی کی کسی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کر پائے تھے۔