”چودھری سرور سے کہا ہے کہ لاہور کے گورنر ہاﺅس کو۔۔۔“ نعیم الحق نے لاہوریوں کو خوشخبری سنا دی، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ پاکستان میں یہ کام بھی ہو سکتا ہے

”چودھری سرور سے کہا ہے کہ لاہور کے گورنر ہاﺅس کو۔۔۔“ نعیم الحق نے لاہوریوں کو خوشخبری سنا دی، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ پاکستان میں یہ کام بھی ہو سکتا ہے

اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ میں نے چودھری سرور سے کہاہے کہ لاہور کے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا کر باغات کو عام شہریوں کے لئے کھول دیا جائے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ خطے سے غربت کا خاتمہ ہو، عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانا چاہتے ہیں،چین نے کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا ہے ، عمران خان چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عام آدمی کے لئے سہولتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان کے سعودی عرب اور چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، گوادر کا شمار دنیا کی بڑی بندر گاہوں میں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ سے ایک غیر رسمی رابطہ جاری ہے لیکن اب شاہ محمود قریشی کی جانب سے وزیر خارجہ کا حلف اٹھانے کے بعد یہ رابطہ رسمی ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چودھری سرور سے کہاہے کہ لاہور کے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا کر اس کے باغات کو شہریوں کے لئے کھول دیا جائے ۔

Exit mobile version