چنیوٹ۔ ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد امن و امان کا قیام،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت، بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے

چنیوٹ۔
ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
امن و امان کا قیام،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت، بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔ ڈی پی اوچنیوٹ سید حسنین حیدر
چنیوٹ (ملک صدیق حیدرمصطفاٸی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ سید حسنین حیدرنے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین، ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ او زنے شرکت کی۔ دوران میٹنگ کرائم،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سنگین،زیرتفتیش مقدمات کو جلد ازجلد حقائق کی روشنی میں یکسوء کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاکر مجرمان اشتہاریوں،عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جائے۔امن و امان قائم رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔پتنگ بازی کرنے والوں،پتنگ بازی کا سامان بنانے والوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،ہوائی فائرنگ،آتش بازی کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان،رسہ گیروں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے۔تھانہ چوکیات میں کسی بھی شخص کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا جائے گا۔کسی کے ساتھ زیادتی،ناانصافی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔موبائل گشت اورموٹرسائیکل گشت کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے۔ریکارڈ کو پول کام پر اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے۔ قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں کہ جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو۔امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے۔

Exit mobile version