گجرات ﴿سچ نیوز﴾ جشن عید میلاد النبی ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی مذہبی جوش و جزبہ سے منایا گیا اس سلسلہ میں پورے شہر میں چراغاں کا اہتمام کیا گیاتفصیلات کے مطابق گجرات میں عید میلاد النبی کے سلسلہ میں پورے شہر میں چراغاں کیا گیا تمام سرکا ری اور غیر سرکا ری عما رات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا گجرات ڈسٹرکٹ کونسل کی عما رت پر لگی لائٹیں خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیںسرکا ری اور غیر سرکا ری عما رات کے علا وہ سڑکوں اور دوکانات کو بھی سجایا گیا جس میں سرگودھا روڈ ،ریلوے روڈخواجگان روڈ ،سرکلر روڈ سر فہرست ہیں سڑکوں کے بعد گلی محلوں میں بھی چراغاں کے مناظر دیکھنے کو ملے بچوں میں نیازیں تقسیم کی گئیں ھر طرف جشںن کا ساماں ہےمحلہ فیض آباد گجرات، محلہ رنگپورہ، محلہ خا لدہ آباد، محلہ قاسم پورہ، اور دیگر محلوں میں چراغاں کے خوبصورت منا ظر تھے ہر طرف عید کا سا ماں ہے غرض یہ کہ شہر با زار سڑکیں گلیاں جگمگا رہی ہیں بچے بوڑھے جوان ہر کوئی خوش نطر آ ریا ہےہر طرف سے درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں بچے گلیوں محلوں میں نعتیں پڑ ھ رہے ہیں گھروں میں محافل کا انقعا د کیا گیا محتصر یہ کہ کوئی سڑک، کوئی محلہ،کوئی گلی ایسی نہ تھی جہاں چراغاں نہ کی گئ ہو