(سچ نیوز) چترال میں برفانی تودہ تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ روز چترال کے علاقے شاہی نور میں برفانی تودہ آبادی پر جاگرا جس کے نتیجے میں 4 افراد تودے تلے دب گئے تھے جنہیں نکالنے کیلئے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر چترال کا کہنا ہے کہ برفانی تودے تلے 4 افراد دبے تھے، جن کی لاشیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں کیں اور تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق کل شام پیش آنے والے واقعے میں علاقہ دور دراز ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں ميں تاخیر ہوئی۔