دبئی(سچ نیوز)چائنہ ایسٹرن ائیرلائنز شنگھائی سے دبئی کیلئے17ستمبر سے براہ راست پروازیں شروع کریگی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹرن ائیرلائنز دبئی اور شنگھائی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے والی پہلی ائیر لائن ہوگی۔17ستمبر سے ائیر بس330کی ہفتہ میں 3 پروازیں ہوں گی ۔ جبکہ 27اکتوبر سے پروازوں تعدادمیں اضافہ کر کے ہفتہ میں 4 کر دی جائیں گی۔چائنہ ایسٹرن ائیرلائنز کے پاس 650سے زائد مسافر بردار اور کارگو جہازوں کو بیڑا موجود ہے۔یہ چین کے 80فیصد شہروں اور دنیا کے177ممالک کے 1074شہروں تک پروازیں چلا رہی ہے۔