اسلام آباد (سچ نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے فواد حسین نے کہاہے کہ کسی نے ایسی بیہودہ گفتگو نہیں کی جیسی پی ٹی ایم والے کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی ایم معصوم بچی کے قتل کو دو ٹکے کی سیاست کیلئے استعمال کررہی ہے ، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ان کی سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ قصور میں نو بچیوں کا قتل ہوا تھا پھر کہیں جاکر پرچہ کٹا ، کسی نے ایسی بیہودہ گفتگو نہیں کی جیسی یہ لوگ کررہے ہیں۔